حضوری کا رزق- کلیات نعت

حنظلہؓ نے کہا، حنظلہ منافق ہو گیا
ابو بکرؓ نے کہا میرا معاملہ بھی تو ایسا ہی ہے
سرکارؐ نے فرمایا
اگر میرے پاس نہیں ہو مگر کیفیت میری صحبت والی برقرار رہے
تو فرشتے سر راہ تمہارے ساتھ مصافحہ کریں
تمہاری دست بوسی کریں
مگر حنظلہؓ اور ابوبکرؓ اور باقی سب تو حضوری میں رہتے
ان کی یادیں ہماری حضوری کا رزق ہیں
سرکارؐ کی بارگاہ میں حضوری
صبیح ؔنے کہا
’ہیں مواجہ پہ ہم‘
چلیں سب کہیں، ’ہیں مواجہ پہ ہم‘