فیس بک فرینڈز- کلیات نعت

فیس بک فرینڈز

مَا قَدَّمَت
کیا آگے بھیجا
زادِ سفر!
---
مَاَخَّرَت
کیا پیچھے چھوڑا
میرا بیک اپ کیا ہے!
---
میں کسی وقت بھی ڈیلیٹ تو ہو سکتا ہوں
ریسائیکل بِن کا تو مالک وہ ہے
لیکن
ماقبل حساّنؓ سے
اب تک
نعت ڈیلیٹ نہیں ہو سکتی
حرفِ توصیف کا خالق وہ ہے
کیفِ مدحت کہوں یا موج ہوائے طیبہ
میرے الفاظ کا رازق وہ ہے
ریاض ہو
خالد و تائب یا صبیح
دل میں انوارکے موسم کو اٹھانے والا
اپنے محبوب کی مدحت کے لئے
کاوشِ لوح و قلم
بزمِ ادراک کی تحریک بنانے والا
حَبِّ اظہارِ سے نغمات کا فالِق وہ ہے
وہ مرے دوست ہیں جو
نعت ہی آگے بھیجیں
نعت ہی پیچھے چھوڑیں
نطقِ مدحت کے، سماعت کے امیں
صبح طیبہ سے درخشاں یہ شگفتہ چہرے
حرفِ توصیف کی پہنائی میں مصروفِ سفر
قافلۂ اہل رضا
ان کی سنگت مرا سرمایہ جاں
مرے نعت دوست!
فیس بک فرینڈز!
میں کسی وقت بھی ڈیلیٹ تو ہو سکتا ہوں
نعت ڈیلیٹ نہیں ہو سکتی
مرا زادِ سفر!
مرا بیک اپ!
سب کچھ!
------

o