چاغی کی سر زمیں کو ہمارا سلام پہنچے- ارض دعا

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
عظیم دن ہے
عظیم دن ہے

خدا کا فضل و کرم ہوا ہے
نبیؐ کے صدقے میں ہر افق پر
بلند اپنا علم ہوا ہے

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
عظیم دن ہے
عظیم دن ہے

یہ ارضِ جاں کے یقیں کا دن ہے
یہ دن ہے تاریخ کی امانت
یہ دن تو فتحِ مبیں کا دن ہے

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
عظیم دن ہے
عظیم دن ہے

نئے عزائم کا ترجماں ہے
اٹھا کے سراب چلیں گے ہم بھی
یہ دن مقدر کا آسماں ہے

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
عظیم دن ہے
عظیم دن ہے

ہلالِ عیدِ ہنر مبارک
مرے وطن کے عظیم لوگو!
عزیمتوں کا سفر مبارک

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
عظیم دن ہے
عظیم دن ہے

سلام اس خاکِ دلنشیں کو
ہواؤ اس کو بناؤ سرمہ
سلام چاغی کی سر زمیں کو

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
عظیم دن ہے
عظیم دن ہے