خوشبوئو! جھوم کے تم میرے قلم کو چومو- تحدیث نعمت (2015)

خوشبوؤ! جھوم کے تم میرے قلم کو چومو
مژدۂ نعتِ نبیؐ بادِ صبا لائی ہے
اسمِ سرکارِؐ مدینہ کو سلامی دے کر
وَجد کرتی مرے آنگن میں بہار آئی ہے