یا خدا! زندہ رہے اولادِ آدم کا ضمیر- لامحدود (2017)

یا خدا!
زندہ رہے اولادِ آدم کا ضمیر
یا خدا!
اندر کے انساں کی ہتھیلی پر چراغ
یا خدا!
خوشبو کے آنچل میں ستاروں کی کرن
یا خدا!
مدحت نگاری کی نئی تختی لکھوں
یا خدا!
اپنی ربوبیت کا تو مفہوم دے
یا خدا!
اپنی الوہیت سے بھی پردہ اٹھا