قیامِ امن کی سب فاختائیں تُو عطا کرنا- لامحدود (2017)

قیامِ امن کی سب فاختائیں تُو عطا کرنا
کہ ہر لحظہ تحفظ کی ردائیں تُو عطا کرنا
حصارِ ا برِ رحمت میں تُو رکھنا میرے بیٹے کو
اسے پردیس میں ٹھنڈی ہوائیں تُو عطا کرنا