بھیگی ہوئی وطن کی ہوائیں قبول کر- لامحدود (2017)

بھیگی ہوئی وطن کی ہوائیں قبول کر
ہونٹوں پہ سجدہ ریز دعائیں قبول کر
سر تا قدم غبارِ ندامت ہوں، یا خدا!
اک حرفِ التجا ہوں نوائیں قبول کر