وہ جو ہے میرے تصوُّر میری سوچوں سے بلند- لامحدود (2017)

وہ خدا ہے، خالقِ ارض و سما بھی ہے وہی
وہ خدا ہے، مالکِ روزِ جزا بھی ہے وہی
وہ خدا ہے، وہ خدائے صاحبِ لولاکؐ ہے
وہ خدا ہے، ہر قسم کے عیب سے وہ پاک ہے
وہ خدا ہے ذرّہ ذرّہ حمد کرتا ہے بیان
وہ خدا ہے اپنی ہر مخلوق کا روزی رساں
وہ خدا آسودگی کے دن دکھائے گا مجھے