شعبِ طالب سے گزر کر کبھی طائف آؤ (قطعہ)- خلد سخن (2009)

شعبِ طالب سے گزر کر کبھی طائف آؤ
ایک اِک لمحہ سرِ حشر گزارو تم بھی
چاہتے ہو اگر ایمان کی تکمیل ریاضؔ
قرض اُس کربِ مسلسل کا اُتارو تم بھی