جلتے ہوئے چمن کو دعائے نبیؐ ملے- متاع قلم (2001)

جلتے ہوئے چمن کو دعائے نبیؐ ملے
امت برہنہ سر ہے قبائے نبیؐ ملے
مَیں مانگ لوں گا اپنے لئے پھر کبھی ریاضؔ
پہلے مرے وطن کو ردائے نبیؐ ملے