آپؐ کا آنا حضورؐ- رزق ثنا (1999)

نسلِ انساں پر ہے احساں آپؐ کا آنا حضورؐ
باعثِ تکمیلِ انساں آپؐ کا آنا حضورؐ

کس تسلسل سے ابھی تک روشنی کا ہے نزول
ہر قدم سروِ چراغاں آپؐ کا آنا حضورؐ

ظلمتِ حرفِ تکبر کو تو پھر مٹانا ہی تھا
آمدِ انوارِ قرآں آپؐ کا آنا حضورؐ

اک تحیر میں ہے گم ارضِ جہالت آج بھی
معجزہ اللہ کا ہے آپؐ کا آنا حضورؐ