پاکستان بنایا کیوں تھا؟- ارض دعا

آؤ بچّو! تمہیں بتائیں پاکستان بنایا کیوں تھا
پاکستان کو اپنی منزل صدیوں سے ٹھہرایا کیوں تھا

ایک اندھیرا نفرت کا تھا اپنے پر پھیلائے
اور غلامی کی زنجیروں کے گہرے تھے سائے
کیا بتلائیں دکھ کی راتیں خوف کے دن تھے کیسے
ہندو مسلم دو ہیں قومیں، قائد نے فرمایا کیوں تھا

آؤ بچّو! تمہیں بتائیں پاکستان بنایا کیوں تھا
پاکستان کو اپنی منزل صدیوں سے ٹھہرایا کیوں تھا