کشمیر کے فرزندو!- ارض دعا

کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!
اللہ کا سہارا ہے
اب سر سے کفن باندھو
ممتا نے پکارا ہے
کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!

یہ بزمِ شہادت ہے
اس عشق کی نگری میں
ہر سانس عبادت ہے
سینوں میں رواں اپنے
ایمان کا دھارا ہے

کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!
اللہ کا سہارا ہے
اب سر سے کفن باندھو
ممتا نے پکارا ہے
کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!

تقدیر کا کیا غم ہے
ہر فرد کے ہاتھوں میں
آزادی کا پرچم ہے
اب اوجِ شجاعت پر
اب ابرِ شہادت میں
ملت کا ستارا ہے
کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!
اللہ کا سہارا ہے
اب سر سے کفن بادھو
ممتا نے پکارا ہے
کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!

بہنوں کو ردائیں دو
رخصت کی گھڑی آئی
ماؤں سے دعائیں لو
کشتی کا خدا حافظ
کب دور کنارا ہے

کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!
اللہ کا سہارا ہے
اب سر سے کفن باندھو
ممتا نے پکارا ہے
کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!

سب توڑیں گے زنجیریں
لکھیں گے لہو سے ہم
آزادی کی تحریریں
اک صبر کی طاقت ہے
اک ضبط کایارا ہے

کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!
اللہ کا سہارا ہے
اب سر سے کفن باندھو
ممتا نے پکارا ہے
کشمیر کے فرزندو!
کشمیر کے فرزندو!