پاکستان زندہ باد- ارض دعا

اپنی مٹی، اپنا سونا، اپنے ہیں کھلیان
اپنے ہیں کھلیان
او بھائی اپنے ہیں کھلیان
سب سے اجلا، سب سے روشن، پیارا پاکستان
پیارا پاکستان
او بھائی پیارا پاکستان

ہم اس دھرتی کی آنکھیں ہیں ان کا نور بڑھائیں
جتنے بھی ہیں سندر سپنے وہ جگنو بن جائیں
یہ دھرتی ہے رنگ برنگے پھولوں کا گلدان
پھولوں کا گلدان
او بھائی، پھولوں کا گلدان

اس دھرتی پر مہکیں بن کر کلیوں کی مہکار
آؤ مل کر ایک بنائیں ہاتھوں کی پتوار
اپنا رستہ روک نہ پائیں آندھی اور طوفان
آندھی اور طوفان
او بھائی آندھی اور طوفان
یہ پرچم ہریالی بن کر بستی بستی برسے
یہ شاداب چھلکتا موسم آنگن آنگن اترے
سبز ہلالی پرچم اپنا، اپنی ہے پہچان
اپنی ہے پہچان
او بھائی اپنی ہے پہچان

اپنی مٹی، اپنا سونا، اپنے ہیں کھلیان
اپنے ہیں کھلیان
او بھائی اپنے ہیں کھلیان