سرورق- سلام علیک (2004)

سلامٌ علیکَ

(اکیسویں صدی کی پہلی طویل نعتیہ نظم)

ریاض حسین چودھری
پوسٹ بکس 616، سیالکوٹ
فون: 263682


جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں

نام کتاب سلامٌ علیک
تصنیف ریاض حسین چودھری
کمپوزنگ محمد یامین
اشاعت اول اکتوبر 2004ء
معاون طباعت شوکت علی قادری
مطبع اشتیاق اے مشتاق پرنٹرز لاہور
ناشر نوریہ رضویہ پبلیکیشنزلاہور


ملنے کا پتہ

نوریہ رضویہ پبلیکیشنز 11گنج بخش روڈ لاہور
منہاج القرآن سیل سنٹر، 365۔ایم، ماڈل ٹاؤن، لاہور


برستی آنکھو! خیال رکھنا ہے بہت ہے نازک فضائے طیبہ
مدینہ آئے تو چپکے درود پڑھ کر سلام کرنا


اُن ملائکہ کے نام

جو درودوں کے گجرے اور سلاموں کی ڈالیاں لے کر، صبح و شام گنبدِ خضرا کے جوارِ کرم میں اترتے ہیں اور آقائے محتشم ﷺ کے درِعطا پر حضوری کی سرشاریوں سے ہمکنار ہونے کا شرفِ عظیم حاصل کرتے ہیں۔