دیارِ ہجر کی یہ بے نوائیاں اچھی (قطعہ)- زر معتبر (1995)

دیارِ ہجر کی یہ بے نوائیاں اچھی
یہ شب کے پچھلے پہر کی کمائیاں اچھی
اٹھا کے ہاتھ میں کشکول کہہ دیا میں نے
مجھے تو شہرِ نبیؐ کی گدائیاں اچھی