پریشان نہ ہوں- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

جن کے لجپال طیبہ کی سرکار ﷺ ہوں
جن کے والی خزانوں کے مختار ﷺ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں

اُن کے آقا ﷺ کرم اُن پہ فرمائیں گے
جو ہیں کشکول خالی وہ بھر جائیں گے
وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں

جن کے سردار نبیوں کے سردار ہوں
جن کے آقا ﷺ غلاموں کے غم خوار ہوں

وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں

اُن کے آقا ﷺ مدینے میں بلوائیں گے
شہرِ طیبہ میں مہمان ٹھہرائیں گے
وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں

جن کے ہادی شہنشاہِ ابرار ہوں
جن کے دلدار اللہ کے دلدار ہوں
وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں

پھول اپنی مرادوں کے وہ پائیں گے
گردِ پا کے ستارے بھی چن لائیں گے
وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں

جن کے قدموں میں دولت کے انبار ہوں
جن کے مولا خدائی کا شہکار ہوں
وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشان نہ ہوں

اُن کے سارے مسائل نمٹ جائیں گے
جھولیاں بھر کے طیبہ سے وہ لائیں گے
وہ پریشان نہ ہوں
وہ پریشن نہ ہوں