سرکار ﷺ کرم فرمائیں گے- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

ہم لوگ مدینے جائیں گے
دامانِ طلب بھر لائیں گے
سرکار ﷺ کرم فرماتے ہیں
سرکار ﷺ کرم فرمائیں گے

آقا جی ﷺ اُدھر بلوائیں گے
مہمان ہمیں ٹھہرائیں گے
سرکار ﷺ کرم فرماتے ہیں
سرکار ﷺ کرم فرمائیں گے

خوشبو کی طرح لہرائیں گے
ہم دل کی مرادیں پائیں گے
سرکار ﷺ کرم فرماتے ہیں
سرکار ﷺ کرم فرمائیں گے

دلجوئی کی خاطر آئیں گے
ہم جب بھی کبھی گھبرائیں گے
سرکار ﷺ کرم فرماتے ہیں
سرکار ﷺ کرم فرمائیں گے

لمحاتِ حضوری پائیں گے
ہم قدموں میں گر جائیں گے
سرکار ﷺ کرم فرماتے ہیں
سرکار ﷺ کرم فرمائیں گے