پڑھو درود و سلام اُس پر- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

وہ ﷺ جس پہ اترا کلامِ آخر
جو ساتھ لایا پیامِ آخر
وہ ﷺ انبیا کا امامِ آخر

پڑھو درود و سلام اُس پر

وہ ﷺ ایک انساں خدا رسیدہ
وہ ﷺ خلق میں سب سے برگزیدہ
مَلِک بھی جس کا پڑھیں قصیدہ

پڑھو درود و سلام اُس پر

وہ ﷺ صدق و رحمت کا استعارا
وہ ﷺ سرمدی روشنی کا دھارا
وہ ﷺ خیر و برکت کا ماہ پارہ

پڑھو درود و سلام اُس پر

وہ ﷺ ظلمتوں کو مٹانے والا
چراغ دل میں جلانے والا
وہ ﷺ سب کو رستہ دکھانے والا

پڑھو درود و سلام اُس پر

جوازِ ارض و سما محمد ﷺ
دلیلِ صبحِ بقا محمد ﷺ
نصابِ شہرِ دعا محمد ﷺ

پڑھو درود و سلام اُس پر