حضورؐ اُمّت برہنہ سر ہے- دبستان نو (2016)

حصارِ خورشیدِ کربلا میں
حضورؐ، اُمّت برہنہ سر ہے
کرم کی بارش کی منتظر ہے
عجیب عالم ہَے بے بسی کا
عجیب موسم ہَے بے حسّی کا
غبارِ شب میں نہیں ہَے جگنو
حضورؐ، تشنہ لبوں پہ کب سے
رکی ہوئی ہَے دعا کی برکھا

حضورؐ، ابرِ کرم عطا ہو
مجھے بھی لوح و قلم عطا ہو