ہر بیاضِ نعت رکھی ہَے قرینے سے ریاضؔ- تحدیث نعمت (2015)

ہر بیاضِ نعت رکھی ہَے قرینے سے ریاضؔ
اس لئے کمرے میں رہتا ہَے اجالوں کا ہجوم
اس لئے بادِ صبا جھک جھک کے کرتی ہَے سلام
اس لئے ہر روز آتے ہیں یہاں ماہ و نجوم