اذنِ ثنا ملا تو فرشتے بصد خلوص- تحدیث نعمت (2015)

اذنِ ثنا ملا تو فرشتے بصد خلوص
مجھ کو رموز شعر و ادب کے بتائیں گے
انگلی پکڑ کے میری دیارِ حبیبؐ میں
لوح و قلم کے ساتھ مچلنا سکھائیں گے