خدا کا شکر ہَے طیبہ کے مرغزاروں سے- تحدیث نعمت (2015)

خدا کا شکر ہَے طیبہ کے مرغزاروں سے
گلاب چُنتا رہا ہَے ہمارا ذوقِ سلیم
ثنائے مرسلِ کونینؐ کے تصدق میں
رہا بہار کا موسم ہمارے گھر میں مقیم