جو برستی ہی رہے تو وہ مجھے برسات دے- لامحدود (2017)

جو برستی ہی رہے تُو وہ مجھے برسات دے
مجھ کو لمحاتِ منّور میں چمکتی رات دے
قرض ہے مجھ پر مرے احباب کا یارب! بہت
دے مجھے محبوبؐ کے قدمین کی خیرات دے