خدا ہے خالق و مالک خدا ہے ربِّ جہاں- لامحدود (2017)

خدا ہے خالق و مالک، خدا ہے ربِّ جہاں
خدا کی ذاتِ مقدس ورائے وہم و گماں
تلاشِ رزق میں نکلے ہوئے پرندوں کا
وہی ہے حامی و ناصر وہی ہے روزی رساں