لب پر ورق ورق کے درود و سلام ہے- رزق ثنا (1999)

لب پر ورق ورق کے درود و سلام ہے
لاریب لفظ لفظ خدا کا کلام ہے
ہر سمت ہے محامدِ سرکارؐ کی دھنک
قرآن ایک نعتِ مسلسل کا نام ہے