اک دلنواز شام و سحر رتجگا رہا- رزق ثنا (1999)

اک دلنواز شام و سحر رتجگا رہا
سر بھی قلم کے ساتھ ورق پر جھکا رہا
صد شکر پچھلے سال بھی غفلت کے باوجود
دہلیزِ مصطفیؐ سے مرا رابطہ رہا