ابھی فراق کی شب ہے مگر کوئی دن میں (قطعہ)- زر معتبر (1995)

ابھی فراق کی شب ہے مگر کوئی دن میں
فصیلِ شہرِ نبیؐ پر دیے جلاؤں گا
مجھے یقیں ہے خُدا کی قسم یقین ہے مجھے
کہ اس برس میں مدینے ضرور جاؤں گا