میرے آقا ﷺ !- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

پنڈی سے میرے آقا ﷺ پیغام یہ ملا ہے
عیدی مرے نبی ﷺ سے میرے لئے بھی لانا

میرا سلام کہنا آقا ﷺ کی بارگہ میں
سب حال میرا میری سرکار ﷺ کو سنانا

کہنا کہ میرے آقا ﷺ ہم سب ہی منتظر ہیں
اگلے برس ہمیں بھی دربار میں بلانا

کہنا حضور ﷺ، دامن اشکوں سے بھر گیا ہے
آقا حضور ﷺ سارے آلام کو مٹانا

دنیا نے دکھ دیئے ہیں دل کھول کر نبی ﷺ جی
سویا ہوا مقدّر میرا کبھی جگانا

میں مضطرب ہوں آقا ﷺ، احوال پر نظر ہو
تاریک شامِ غم کی آقا ﷺ کبھی سحر ہو