معمولات- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

گذرگاہِ محبت سے میں تصویرِ ادب بن کر گذرتا ہوں
نبی ﷺ کی یاد کی رُت میری آنکھوں میں سماتی ہے
عرب کی خاک سے پھولوں کے گلدستے بناتا ہوں
یہ گلدستے درِ اقدس پہ پھر جا کر سجاتا ہوں
حروفِ نو کی مٹی سے تراشیدہ نئے پیکر
درِ عالی پہ پھیلی نور کی چادر پہ رکھتا ہوں