جائے پناہ- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

حضور ﷺ،
قریۂ صبر و رضا میں رہنے کا
مجھے شعور عطا ہو غبارِ طائف سے
حضور ﷺ،
امن کی خیرات میرے دامن میں
سلامتی کی ہوائیں کریں گلی میں قیام
حضور، ﷺ ورنہ ہر ایک طاقِ آرزو کے چراغ
حصارِ خوف میں دم توڑ جائیں گے امشب
اَنا کی سولیاں ہر سمت گاڑ دیں کس نے
حضور ﷺ،
آپ ﷺ کے در کے سوا کہاں جائے؟
غریبِ شہر
ہجومِ شر ہے تعاقب میں جس کے، صدیوں سے