سفارش- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

اذانِ فجر سے
کچھ دیر پہلے
آپ ﷺ کے در پر
بہت ہی مفلس و نادار شاعر آج بھی شب بھر
ادب سے، یارسول اللہ!
مخاطب آپ ﷺ کو کر کے
بہت کچھ کہہ رہا ہے اپنے اشکوں کے توسط سے
حضور ﷺ اس کے برہنہ سر پہ شفقت کی ردا رکھیں
اِسے حرفِ تسلی سے نوازیں یا حبیب ﷺ اللہ!
اِسے، آقا ﷺ دلاسہ دیں