سیّدِ ساداتؐ کے صدقے میں تُو نے یا خدا!- لامحدود (2017)

سیّدِ ساداتؐ کے صدقے میں تُو نے، یا خدا!
کس اذیّت کے سمندر سے نکالا ہے مجھے
سرد موجوں کے تھپیڑوں سے بچا کر آج بھی
سیپ کے مانند ساحل پر اچھالا ہے مجھے