خدایا! میرے بیٹے کی تو ہر مشکل کو آساں کر- کائنات محو درود ہے (2017)

خدایا! میرے بیٹے کی تُو ہر مشکل کو آساں کر
مسائل کی اندھیری رات میں ہر دکھ کا درماں کر
وسیلہ لے کے آیا ہوں ترے محبوبؐ کا یارب!
حصارِ عافیت میں رکھ، مرے گھر میں چراغاں کر