نقشہ دکھا کے گمشدہ اوراق کا مجھے- کائنات محو درود ہے (2017)

نقشہ دکھا کے گم شدہ اوراق کا مجھے
حرفِ یقین میرے سرابوں میں رکھ گیا
وہ کون ہے جو گہری شبِ یاس میں ریاضؔ
امید کے چراغ دریچوں میں رکھ گیا