چلو یہ فرض کیا ان پہ ڈال دوں پردہ (قطعہ)- خلد سخن (2009)

قطعہ

چلو یہ فرض کیا ان پہ ڈال دوں پردہ
ریا و بغض کے آنکھوں میں جو سمندر ہیں
مگر حضورؐ سے میں کیا انہیں چھپاؤں گا
منافقت کی گھٹائیں جو میرے اندر ہیں