غلامی کے ارض و سما لے کے جاؤں- کشکول آرزو (2002)

غلامی کے ارض و سما لے کے جاؤں
حریمِ ادب کی ہوا لے کے جاؤں
اسی سوچ میں گم ہوں برسوں سے یا رب
درِ مصطفیٰؐ پر مَیں کیا لے کے جاؤں