عشقِ پیمبرؐ کی آخری سرحد- ریاض حمد و نعت

حسینؓ
عزمِ مصمم کے نور کا ہالہ
حسینؓ
بزمِ شہادت میں سرمدی قندیل
حسینؓ
جرأتِ اَسلاف کے عَلَم بردار
حسینؓ
وادیٔ ایثار کے نئے سورج
حسینؓ
جَبْر کے موسم میں ریشمی پرچم
حسینؓ
عِلم کے ہاتھوں میں آگہی کے چراغ
حسینؓ
مکتبِ شب میں ہیں روشنی کی دلیل
حسینؓ
عشقِ پیمبرؐ کی آخری سرحد
حسینؓ
دائمی امن و اماں کے ہیں داعی
حسینؓ
قاریٔ قرآں ہیں سرخ نیزے پر
حسینؓ
فتنہ و شر کے خلاف حرفِ اذاں
حسینؓ
مقتلِ کربل میں عَزم کے پیکر
حسینؓ
شر کی حکومت پہ ضربتِ کاری
حسینؓ
آہنی دیوار ظلم کے آگے
حسینؓ
تشنہ زمینوں پہ ابر رحمت کے
حسینؓ
عظمتِ خیر البشرؐ کے رکھوالے
حسینؓ
جَبْر و تشدد کے منکرِ اعظم
حسینؓ
صبر و رضا کے ہیں پیکرِ دلکش
حسینؓ
سارے زمانوں کی آبرو ٹھہرے
حسینؓ
شامِ جہالت میں روشنی کا نزول