23 مارچ- ارض دعا

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن کہ عہدِ وفا کا دن ہے
سدا سلامت رہے یہ گلشن
یہ دن خدا سے دعا کا دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے

نحیف بوڑھے جواں ہوئے تھے
یقیں کے روشن چراغ لے کر
نئے سفر پر رواں ہوئے تھے

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن کہ عہدِ وفا کا دن ہے
سدا سلامت رہے یہ گلشن
یہ دن خدا سے دعا کا دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے

سکوتِ شب میں اذاں ہے یہ دن
سرِجبینِ وطن لکھا ہے
نشانِ آزادیاں ہے یہ دن

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن کہ عہدِ وفا کا دن ہے
سدا سلامت رہے یہ گلشن
یہ دن خدا سے دعا کا دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے

وہ فیصلے کی عجب گھڑی تھی
غلام گردش کی تیرگی میں
سپاہِ ختم الرسل کھڑی تھی

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن کہ عہدِ وفا کا دن ہے
سدا سلامت رہے یہ گلشن
یہ دن خدا سے دعا کا دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
ہتھیلیوں پر چراغِ جاں ہیں
سحر کی بنیاد رکھنے والے
رواں دواں تھے رواں دواں ہیں

یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن کہ عہدِ وفا کا دن ہے
سدا سلامت رہے یہ گلشن
یہ دن خدا سے دعا کا دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے
یہ دن وطن کا عظیم دن ہے