اے قائدِ اعظم- ارض دعا

اے قائد اعظم
اے قائداعظم
اے قائداعظم ترے اس پاک وطن میں

اسلاف کے پرچم کو نگوں ہونے نہ دیں گے
انصاف و مساوات کا خوں ہونے نہ دیں گے
جمہور کا پھر حال زبوں ہونے نہ دیں گے

اے قائد اعظم
اے قائداعظم
اے قائداعظم ترے اس پاک وطن میں

ہر چہرے پہ بکھرائیں گے صبحوں کے اجالے
ہر آنکھ میں لہرائیں گے محنت کے ہمالے
طوفانوں کے رخ موڑیں گے طوفانوں کے پالے

اے قائد اعظم
اے قائداعظم
اے قائداعظم ترے اس پاک وطن میں

اسلام کی تنویر تو تابندہ رہے گی
تاریخ مسلمانوں کی رخشندہ رہے گی
اور اسمِ محمدؐ کی لگن زندہ رہے گی
اے قائدا عظم
اے قائداعظم