نعتِ ختم المرسلیںؐ لکھتا رہوں- کتابِ التجا (2018)

یا خدا!
یہ آرزو ہے
تیرے بندے کی، جسے
تُو نے بخشی ہے محبت
سرورِ کونینؐ کی
ہادیِ دارین کی
آرزو ہے
تیرے اس ناچیز پُر تقصیر کی
نعتِ ختم المرسلیںؐ لکھتا رہوں
ابرِ رحمت کے حصارِ نور میں
تا ابد زندہ رہوں
زندہ رہوں
زندہ رہوں
نعت میں زندہ رہوں