وہ ﷺ لب کشا ہیں آج بھی: وہ ﷺ! انتخاب رحمتِ پروردگار کے- اکائی (2018)

وہ ﷺ !
انتخاب رحمتِ پروردگار کے
وہ ﷺ !
صاحبِ درود ہیں وہ ﷺ صاحبِ کتاب
وہ ﷺ !
بزمِ کائنات کے ہیں میرِ کارواں
وہ ﷺ !
پادشاہِ ارض و سما کے حبیب ہیں
وہ ﷺ !
کاروانِ عشق کے سالار آخری
وہ ﷺ !
مرکزی خیال ہیں اِس کائنات کے
وہ ﷺ !
بے نوا کے دل کی دعاؤں کے ہمنوا
وہ ﷺ !
کربلائے عَصْر میں بھی امن کے نقیب
وہ ﷺ !
شہرِ علم، شب کے اندھیروں میں آفتاب
وہ ﷺ !
تاجدارِ ارض و سماواتِ آگہی
وہ ﷺ !
حسنِ لازوال ہیں، وہ ﷺ رحمتِ تمام
وہ ﷺ !
قریۂ شعور و نظر کی ہیں روشنی
وہ ﷺ !
عدل کے چراغ جلاتے ہیں آج بھی
وہ ﷺ !
خود نیا نصاب ہیں لیل و نہار کے
وہ ﷺ !
آبرو قلم کے چمن زار کی ہوئے
وہ ﷺ !
ہر صدی کے سر پہ اجالوں کا تاج ہیں
وہ ﷺ !
ارضِ جاں میں آپ ﷺ ہیں اپنی مثال ہی
وہ ﷺ !
آرزوئے جن و بشر ہر جہان میں
وہ ﷺ !
لب کشا ہیں آج بھی قرآن پاک میں
وہ ﷺ !
دے رہے ہیں امن کی خیرات دائمی