سایہ ہے رحمتوں کے علَم کا صدف صدف- نصابِ غلامی (2019)

سایہ ہے رحمتوں کے علَم کا صدف صدف
سکّہ رواں ہے شاہِ امم ﷺ کا صدف صدف

ارض و سما میں نعتِ نبی ﷺ کے جلے چراغ
پھیلا ہے نور لوح و قلم کا صدف صدف

ہے موج موج اُن ﷺ کے تبسم کی چاندنی
ہے تذکرہ جمالِ حرم کا صدف صدف

دنیا کا ہر مقام ہے اک گوشۂ درود
حرفِ سپاس بکھرے عجم کا صدف صدف

اذنِ نمو بہار کو جس نے دیا ریاضؔ
اترا سحاب اُس کے کرم کا صدف صدف