صبحِ دلنواز- روشنی یا نبی ﷺ (2018)

شہرِ مکّہ کی ٹھنڈی ہواؤ
خلدِ آقا ﷺ کی دلکش فضاؤ
میری کٹیا میں بھی آج آؤ
حال اُس دن کا مجھ کو بتاؤ

میرے سرکار ﷺ جس دن تھے آئے
ہر طرف پھول تھے مسکرائے
عرش سے فرش تک تھا چراغاں
لمحہ لمحہ تھا خوشبو بداماں
آسماں رقص کرنے لگا تھا
اِس زمیں پر اترنے لگا تھا
حال اُس دن کا مجھ کو بتاؤ

شہرِ مکّہ کی ٹھنڈی ہواؤ
خلدِ آقا ﷺ کی دلکش فضاؤ
میری کٹیا میں بھی آج آؤ
حال اُس دن کا مجھ کو بتاؤ

رنگ اترے ہوئے تھے فضا میں
ماہ و انجم کھڑے تھے ہوا میں
ہر طرف تھی درودوں کی رم جھم
ہر طرف تھا بہاروں کا موسم
بام و در ہو رہے تھے منّور
رحمتوں کے ملے تھے سمندر
حال اُس دن کا مجھ کو بتاؤ

شہرِ مکّہ کی ٹھنڈی ہواؤ
خلدِ آقا ﷺ کی دلکش فضاؤ
میری کٹیا میں بھی آج آؤ
حال اُس دن کا مجھ کو بتاؤ