آپ ﷺ میرِ امم ﷺ، آپ ﷺ خیرالبشر ﷺ - روشنی یا نبی ﷺ (2018)

آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں درود
آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں سلام
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں درود
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں سلام

آپ ﷺ کے شہرِ اقدس کی کیا بات ہے
ہر طرف نور و نکہت کی بارات ہے
اُس کی رحمت کی ہر سمت برسات ہے
مغفرت آپ ﷺ کے در کی سوغات ہے

آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں درود
آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں سلام
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں درود
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں سلام

آپ ﷺ میرِ امم ﷺ، آپ ﷺ خیرالبشر ﷺ
ایک شاعر پڑا ہے سرِ رہگذر
اِک نظر، یانبی ﷺ، اس کے احوال پر
منتظر چشمِ رحمت کی ہے چشمِ تر

آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں درود
آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں سلام
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں درود
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں سلام

علم و حکمت، شعور و زرِ آگہی،
امنِ عالم عطا آپ ﷺ کی یانبی ﷺ
آپ ﷺ کے دم سے ہے ہر طرف روشنی
اپنی امت پہ چشمِ کرم آج بھی

آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں درود
آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں سلام
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں درود
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں سلام

آپ ﷺ سچے نبی ﷺ آپ ﷺ صادق، امیں
تاجدارِ حرم، آپ ﷺ سدرہ نشیں
تاجِ عظمت سروں پر رہا بھی نہیں
چھن گیا ہے غلاموں سے حرفِ یقیں

آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں درود
آپ ﷺ کی ذات پر ہوں کروڑوں سلام
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں درود
آپ ﷺ کی آل پر بھی ہوں لاکھوں سلام