جس شب نہ اُنؐ کا اسمِ منوّر بنے چراغ (قطعہ)- زر معتبر (1995)

جس شب نہ اُنؐ کا اسمِ منوّر بنے چراغ
وہ شب مِرے نصیب میں یارب کبھی نہ ہو
اُس دن کے بعد صبح کا سورج نہ ہو طلوع
جس دِن نزولِ آیتِ عشقِ نبیؐ نہ ہو