ہوائے شہرِ نبیؐ کو سلام کرتا ہوں- دبستان نو (2016)

مَیں اپنی سوچ کے پانی میں ڈوب جاتا ہوں
عجیب کیف کا عالم مہکنے لگتا ہَے
علوم و فن کے اجالوں سے پوچھتا ہوں ریاضؔ
اِسی ہوا میں پیمبرؐ نے سانس لی ہو گی؟
اِسی اُفق پہ پڑی ہوں گی آپؐ کی نظریں
فلک کے چاند ستاروں نے پھر عقیدت سے
نقوشِ پائے محمدؐ پہ سر رکھا ہو گا
یہی زمین ادب سے بڑے ادب سے ریاضؔ
مرے حضورؐ کے قدموں کو چومتی ہو گی
اِسی لئے تو میں اِس کی بلائیں لیتا ہوں

روَش روَش کا بڑا احترام کرتا ہوں
ہوائے شہرِ نبیؐ کو سلام کرتا ہوں