یا خدا! اگلے برس بھی عِلم کی چادر بچھے- دبستان نو (2016)

یاخدا! اگلے برس بھی ہو تری حمد و ثنا
یاخدا! اگلے برس بھی مَیں مصّلے پر رہوں
یاخدا! اگلے برس بھی مشعلِ مدحت جلے
یاخدا! اگلے برس بھی لفظ سجدے میں رہیں
یاخدا! اگلے برس بھی چشمِ تر میں رتجگا
یاخدا! اگلے برس بھی حاضری کا اِذن ہو
یاخدا! اگلے برس بھی ذکر ہو سرکارؐ کا
یاخدا! اگلے برس بھی گھر کا گھر طیبہ میں ہو
یاخدا! اگلے برس بھی ہو مدینے کا سفر
یاخدا! اگلے برس بھی دے قلم کو روشنی
یاخدا! اگلے برس بھی نعت کے پرچم کُھلیں
یاخدا! اگلے برس بھی خوشبوئیں رقصاں رہیں
یاخدا! اگلے برس بھی کیف کا عالم رہے
یاخدا! اگلے برس بھی نور کی برسات ہو
یاخدا! اگلے برس بھی لب پہ ہو حرفِ درود
یاخدا! اگلے برس بھی بارشِ لطف و کرم
یاخدا! اگلے برس بھی علم کی چادر بچھے
یاخدا! اگلے برس بھی حُبِّ سیّدؐ کے چراغ
یاخدا! اگلے برس بھی پھول کرنوں کے کِھلیں
یاخدا! اگلے برس بھی سیرتِ اطہر کا نور
یاخدا! اگلے برس بھی مدحتِ خیرالبشرؐ
یاخدا! اگلے برس بھی وَجد میں موسم رہیں
یاخدا! اگلے برس بھی روشنی لکھّے ثنا
یاخدا! اگلے برس بھی عشق کا موسم رہے
یاخدا! اگلے برس بھی نعت کی ہوں محفلیں

میرے گھر میں مدحتِ خیرالبشرؐ کی روشنی
چشمِ حیرت میں رہے شہرِ نبیؐ کی دلکشی