امواج سرکشی پہ اتر آئی ہیں تمام- زم زم عشق (2015)

امواج سرکشی پہ اتر آئی ہیں تمام
سہمی ہوئی ہیں میرے قبائل کی بستیاں
تیرا کرم ہی حرفِ تسلی ہے، اے خدا
طوفاں کی زد میں ہیں مری کاغذ کی کشتیاں