کتنا ہَے شاندار بڑھا پا مرا ریاضؔ- تحدیث نعمت (2015)

کتنا ہَے شاندار بڑھاپا مرا ریاضؔ
انوارِ سرمدی کے عجب سلسلے میں ہوں
ہر لمحہ ہو رہا ہَے چراغاں قدم قدم
اِک کیف میں، سرور میں، اِک رتجگے میں ہوں